اسلام آباد (مانند نیوز)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اکنامک سروے آف پاکستان 26-2025ء وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پیش کر دیا۔

اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر وزیرِ خزانہ نے اکنامک سروے کی کاپی وزیرِ اعظم کو پیش کی۔

ترقیاتی بجٹ، 1046 ارب کی کمی، PSDP ایک ہزار ارب، شرح ترقی 4 فیصد مقرر، دفاع اور داخلہ کے سوا کوئی نیا ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں ہوگا، احسن اقبال

اس سے قبل گزشتہ روز قومی اقتصادی کونسل سے خطاب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجٹ کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ کئی ہفتوں سے مشاورت جاری ہے، صوبوں کے ساتھ مزید وسائل پیدا کرنےکے حوالے سے مشاورت ہوئی، جی ڈی پی میں تیزی کے لیے ایسے اقدامات کرنے ہوں گے جس سے ایکسپورٹ بڑھیں۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ معیشت میں میکرو لیول پر بہتری آئی ہے لیکن ابھی مزید محنت کرنےکی ضرورت ہے، ٹیم ورک کےطور پر پاکستان کے بہترین مفاد میں فیصلے کیے، ملکی معیشت کو بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، مشکلات کے باوجود کوشش کی کہ آئی ایم ایف پروگرام پرعمل پیرا رہیں، کل رات ایم ڈی آئی ایم ایف سے بات کی، انہوں نے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے