اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اہم مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق برطانوی وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور رکنِ پارلیمنٹ ہیمش فالکنر پیر کو اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں اور مذاکرات کریں گے۔پاکستان اور برطانیہ کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق مذاکرات میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتِ حال، افغانستان سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال ہو گا، پاک برطانیہ دو طرفہ تعلقات پر بھی غور کیا جائے گا۔دونوں ممالک کے حکام علاقائی استحکام، انسدادِ دہشت گردی تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے