0

تھانہ شیرگڑھ کے حدود صبر شاہ میں تین شیطان صفت درندوں کا ساتویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی

شیرگڑھ (اجمل خان) تھانہ شیرگڑھ کے حدود صبر شاہ میں تین شیطان صفت درندوں نے ساتویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کرکے نیم بے ہوشی کی حالت میں صبر شاہ کے کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے شیرگڑھ پولیس نے متاثرہ بچی کی بھائی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی پولیس سٹیشن شیرگڑھ میں متاثرہ بچی کے بھائی یاسین ولد نزیر خان نے رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ ہمشیرہ خود مسما ( ش) بعمر 14 ، 15 سال سکنہ صبر شاہ جو کہ جماعت ہفتم کی طالبہ ہے گھر خود سے سکول کیلیے نکل کر کہیں چلی گئی تھی یکم جون کو تھانہ شیرگڑھ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی گئی اور بعد ازاں مورخہ سات جون کو مسماة ( ش) نیم بے ہوشی کی حالت میں صبر شاہ کھیتوں سے ملی جنہوں نے انہیں نیم بے ہوشی کی حالت میں پہلے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گنجئی اور بعد میں ایم ایم سی ہسپتال مردان منتقل کیا ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد انہیں MOD کے عدالت میں پیش کرکے دارلامان بھیج دیا گیا پھر دارالامان سے نکال کر عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے اپنا بیان زیر دفعہ 164 قلمبند کرکے کہا کہ مسمی اویس ولد مکیز اور دو نامعلوم ملزمان نے میرے مرضی کے بغیر زناء بالجبر کر تا رہا میں درج بالا ملزمان کے خلاف اپنی اغوائیگی کا باقاعدہ دعویدار ہوں شیرگڑھ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں