اسلام آباد (مانند نیوز)ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے معاہدے پر دستخط سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دے دیا۔

ایک بیان میں ایرانی فوج نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کار اتوار کو کسی بھی معاہدے پر دستخط نہ کرنے سے متعلق بتاچکے ہیں۔

امریکا سے معاہدے پر کل دستخط نہیں کر رہے ہیں، ایران

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ معاہدے پر دستخط کی تقریب اپنی سالگرہ کی وجہ سے 14 جون کو کرنا چاہتے ہیں۔

پاسداران انقلاب نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس موقع کو علامتی اہمیت دے کر اپنی ذاتی تشہیر کا پروگرام بنانا چاہتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر آج دستخط ہونے ہیں، جس کے بعد آبنائے ہرمز سب کے لیے کھُل جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے