اسلام آباد (مانند نیوز)ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہوگئے، الیکٹرانک دستخطی تقریب کل ہوگی۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے امریکا ایران مفاہمت کو خطے کے امن کے لیے اہم قرار دیا۔
امریکا ایران معاہدے کو آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر حتمی شکل دیے جانے کی توقع ہے، وزیراعظم شہباز شریف
سعودی وزیر خارجہ نے مذاکراتی عمل میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔
گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے رواں ماہ کے آخر میں مصر میں ہونے والے علاقائی چار ملکی وزرائے خارجہ (آر-4) اجلاس سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے امریکا ایران مفاہمت سے خطے میں پائیدار امن کی امید کا اظہار کیا۔