پشاور (مانند نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے صوبے کے حق کو دلیل اور دلائل سے حاصل کریں گے۔خیبر پختونخوا کرپشن کی نظر ہو چکا ہے امن امان کی صورتحال مخدوش ہے جن لوگوں نے نوکریاں اور گھر دینے کا وعدہ کیا تھا وہ اس کو نبھانے میں ناکام رہے ہیں ۔خیبر پختونخوا میں پولیس کی تنخوائیں باقی صوبوں سے کم ہیں جب کہ ان کی قربانیاں زیادہ ہیں ۔ہم وفاق کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں ہمارے پاس گیس بجلی معدنیات اور سیاحت ہے ۔میاں نواز شریف کی وجہ سے خیبر پختونخوا کو پانی کا حصہ نہیں ملا چشمہ لفٹ کینال بن جائے تو گندم میں خود کفیل ہوجائیں گے۔اگر وفاق نے چشمہ لفٹ کینال کے لئے فنڈ نہ دیا تو دوست ممالک سے فنڈ لے کر اپنی نہر خود بنائیں گے ۔ آرٹیکل 158 کے تحت گیس کا پہلا حق صوبے کا ہے وفاق نے ظلم کرتے ہوئے آٹا اور گیس بند کی اس مقدمہ کو لڑتے ہوئے گندم کی ترسیل کو شروع کروایا اور سی این جی اسٹیشن کو بحال کیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد میں پیپلز پارٹی ورکر کنونشن ہزارہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کنونشن میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ،صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع سالم خان ،پارٹی کے اہم پی ایز ،ڈویژنل صدر ملک فاروق ،ضلعی صدر ایبٹ آباد سید سلیم شاہ ،مانسہرہ ،ہری پور ،بٹگرام پارٹی کے صدور ودیگر عہدیداران اور پارٹی کے کارکنان اور نوجوانسمیت خواتین کثیر تعداد میں شریک تھیں ۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے بھرپور کنونشن کے انعقاد پر منتظمین نوجوانوں اور خواتین ونگ کو مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں کا رحجان پیپلز پارٹی کی طرف جا رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے ۔گلگت بلتستان میں سرکاری وسائل کے مقابلے میں جس طرح پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی وہ پارٹی کے لئے اعتماد کا اظہار ہے ۔جس طریقے سے بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو نے بھرپور مہم چلائی ۔یہ جوش و جذبہ رہا ہم متحد رہے تو اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی ۔گورنر خیبر پختونخوا کا کہناتھا پی سی بی کے چیئرمین وفاقی وزیر محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے ایبٹ آباد اورمانسہرہ کے لئے کرکٹ اسٹیڈیم کے لئے بات کی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کے انٹر چینج کے لئے وزیر اعظم ان کے خط پر بجٹ پر منظوری دی ہے جس پر ان کا مشکور ہوں ۔اس بجٹ میں مانسہرہ مظفر آباد موٹر وے کے لئے فنڈ مختص کیا گیا ہے پوری کوشش ہوگی جلد اس پر کام شروع کروا سکیں ۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سرکل گلیات کے سردار عتیق ادریس کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے ایوبیہ چیئر لفٹ کو بحال کرائیں گے ۔انہوں نے ضلعی صدر سید سلیم شاہ کے مطالبے پر ایبٹ آباد میں پیپلز پارٹی کی جانب سے مفت علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے سندھ حکومت کے تعاون سے ہسپتال مہیا کرنے کا یقین دلایا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملازمین کے حقوق کی بات کی ہے جب الیکشن آئے تو ووٹ بھی دیا کریں ۔گورنر خیبر پختونخوا نے اس بات پر زور دیا وفاق صوبہ کا حق دے پانی اور بجلی میں جو شیئر ہے وہ ملنے چاہئیں ۔اپنے حقوق کے لئے کھڑے ہوں گے ہمارا اتحاد ہوان سے حق لے گے وہ ذمانہ چلا گیا ۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا کے عوام کو شناخت دی ہے ۔نوجوان متحد ہوں وفاق سے گالی گلوچ سے نہیں دلیل اور دلائل کے ساتھ لڑیں گے ہمیں اپنا حق ملے گا صوبائی حکومت کو کہتا ہوں آئیں اتفاق سے صوبے کا حق لیں جب متحد ہوں گے تو دیکھیں گے کون صوبے کے حق پر ڈاکہ ڈالتا ہے ۔گورنر خیبر پختونخوا نے پاکستان کے ثالثی کردار پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل حافظ عاصم منیر کو سراہا ہے اور اس توقع کا اظہار کیا کہ دنیا پاکستان پر اعتماد کر ر ہی ہے ۔آنے والے وقت میں ملک میں سرمایہ کاری آئے گی اور معیشت بہتر ہوگی ۔انہوں نے کہا ہے وہ دن جلد آئے گا بلاول بھٹو وزیر اعظم اور خیبر پختونخوا میں جیالا وزیر اعلی ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے