وانا (مانند نیوز ) جنوبی وزیرستان لوئر کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں منعقد ہونے والی چوتھی وزیرستان قومی امن جرگہ میں احمدزئی وزیر قوم کے مشران، نوجوانوں اور علمائے کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جسے علاقے میں امن کے قیام اور قومی یکجہتی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔کئی دہائیوں کے بعد احمدزئی وزیر قوم کے معزز مشران، نوجوانوں اور علمائے کرام پر مشتمل ایک مشترکہ قومی جرگہ تشکیل دے دیا گیا، جو آئندہ امن کے قیام، قومی مفادات کے تحفظ اور درپیش مسائل کے حل کے لیے پوری قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنا مؤثر کردار ادا کرے گا۔جرگہ کے شرکاء نے باہمی مشاورت کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ احمدزئی قوم کا اجتماعی مؤقف ایک منظم اور متحد انداز میں حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں قومی مشران پر مشتمل وفد متعلقہ حکام سے ملاقات کرکے امن و امان اور دیگر اہم معاملات پر قوم کے تحفظات اور مطالبات دوٹوک انداز میں ان کے سامنے رکھے گا۔مذاکرات کے بعد حکومتی مؤقف اور پیش رفت سے پوری قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا، جس کے بعد مشاورت کے ذریعے آئندہ کے لائحۂ عمل اور فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا اس موقع پر مقررین نے کہا کہ قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا سب سے بڑا چیلنج تھا، تاہم احمدزئی قومی جرگہ کا قیام اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ قوم اتحاد و اتفاق کی راہ پر گامزن ہو چکی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی اتحاد، مشاورت اور مشترکہ جدوجہد ہی ظلم، ناانصافی اور بدامنی جیسے چیلنجز سے نجات کا مؤثر ذریعہ ثابت ہو سکتی ہےمشران نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ احمدزئی قوم کا یہ اتحاد نہ صرف خطے میں پائیدار امن کے قیام بلکہ قومی یکجہتی اور اجتماعی مفادات کے تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے