گلگت (مانند نیوز) گلگت بلتستان اسمبلی کے 33 میں سے 30 نو منتخب ارکان نےحلف اٹھا لیا۔

اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔

پیپلز پارٹی کے 13، ن لیگ کے 9 ارکان نے حلف اٹھایا، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے 6 اور ایم ڈبلیو ایم کے ایک رکن نے حلف اٹھایا۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد رکن بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

اسپیکر گلگت اسمبلی نے جی بی اسمبلی کا اجلاس دن آج 3 بجے دن تک ملتوی کر دیا۔

دوبارہ شروع ہونے والے اجلاس میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور قائدِ ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گلگت کے 3 حلقوں کا نوٹی فکیشن عدالتی حکم پر رکا ہوا ہے۔

اسکردو کا 1، دیامر کے 2 حلقوں کا سرکاری نوٹی فکیشن عدالتی حکم پر روکے جانے پر 3 ارکان اپنی رکنیت کا حلف نہ اٹھا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے