اسلام آباد (مانند نیوز) قومی اسمبلی نے بجٹ 27-2026ء کی منظوری دے دی جس کے بعد اجلاس کل دن 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت ہوا جس میں اراکین نے بجٹ کی منظوری دی۔

بجٹ کی منظوری کے وقت پی ٹی آئی حمایت یافتہ ارکان اور ان کی اتحادی جماعتیں ایوان سے واک آؤٹ کر گئیں جبکہ جے یو آئی ارکان ایوان میں موجود رہے۔

اس دوران جے یو آئی کی رکن عالیہ کامران نے ترامیم پیش کر دیں۔

علی حیدر گیلانی نے موبائل فونز پر ٹیکس سے متعلق ترمیم واپس لے لی۔

شاہدہ اختر علی کی الاؤنسز پر ٹیکس نہ لگانے سے متعلق ترمیم جبکہ عالیہ کامران اور نعیمہ کشور کی ترامیم بھی مسترد کر دی گئیں۔

جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ 12 جون کو وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے 18 ہزار 771 ارب سے زائد کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے