اسلام آباد (مانند نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل پاکستان کے مختصر دورے کا امکان ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان کے دوران ان کی سول اور فوجی قیادت سے ملاقات کا امکان ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے صدر پاکستان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ’ویری گُڈ، وی لو پاکستان‘ کہہ کر پاکستان کے سفارتی کردار کا اعتراف کیا تھا۔
برگن اسٹاک میں ایران سے مذاکرات کے لیے پہنچنے والے امریکی نائب صدر نے صحافی کے سوال پر پُرجوش انداز میں پاکستان کے سفارتی کردار کا اعتراف کیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں پاکستان سے محبت ہے، آپ نے جو کچھ کیا، اس کے لیے ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔