اسلام آباد (مانند نیوز) بدین کے علاقے ٹنڈو غلام علی کی گدھا منڈی میں گدھوں کی قیمتیں لاکھوں روپے تک پہنچ چکی ہیں۔

ٹنڈو غلام علی کی اس منفرد منڈی میں گدھوں کی مختلف نسلیں ہوتی ہیں جہاں ان کی قیمت بھی لاکھوں میں ہوتی ہے، کوئی گدھا 40 ہزار کا تو کوئی 80 ہزار کا اور خاص نسل کا گدھا تو 5 لاکھ تک میں بھی فروخت ہوتا ہے۔

مقامی بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ ان گدھوں کی قیمت صرف شکل و صورت پر نہیں بلکہ طاقت، رفتار اور کام کرنے کی صلاحیت کے مطابق لگائی جاتی ہے۔

یہاں منڈی میں ہر طرف خریداروں اور بیوپاریوں کا رش دکھائی دیتا ہے، جہاں ہر کوئی بہترین نسل اور طاقتور گدھے کی تلاش میں مصروف نظر آتا ہے۔

اسی دلچسپی نے اس منڈی کو علاقے کی ایک منفرد پہچان بھی بنا دیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے