اسلام آباد (مانند نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے نے شہریوں کو  پریشان اور مزید مہنگائی کے خوف میں مبتلا کر دیا۔

شہریوں نے حکومت سے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے کرایہ اور کھانے پینے کی اشیاء سب مہنگی ہوں گی جس سے اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہو گا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی چکی میں پسے عوام مزید اخراجات کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں مسافروں کو ٹکٹوں کی بڑھتی قیمتوں نے تنگ کر رکھا ہے۔

بس کنڈکٹرز کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں کرایوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول 5 روپے 44 پیسے، ڈیزل31 روپے 5 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 34 روپے 33 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے