غزہ (مانند نیوز )غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں،خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کے خیمے پر اسرائیلی حملے میں 3 افراد شہید ہوگئے۔عرب مڈیارپورٹس کے مطابق غزہ شہر کے مغربی علاقے میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔عرب میڈیاکاکہنا ہے کہ اکتوبر 2025 کی جنگ بندی کے بعد سیاب تک اسرائیلی حملوں میں 1,209 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں،جبکہ غزہ میں انسانی بحران مزید سنگین صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔