اسلام آباد (مانند نیوز) میں منعقدہ پاکستان ایران مشترکہ تجارتی کمیٹی کے 10 ویں 3 روزہ مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے اہم شعبوں پر اتفاقِ رائے کیا گیا ہے۔

اجلاس میں پاک ایران آزاد تجارتی معاہدے کوحتمی شکل دینے، پاکستان اور ایران کا دو طرفہ تجارتی حجم 10 ارب ڈالرز تک بڑھانے، دونوں ممالک کا بزنس ٹو بزنس روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔

وزارتِ تجارت کے مطابق اجلاس میں دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان براہِ راست روابط اور تجارتی وفود کے تبادلوں پر زور دیا گیا، جبکہ بارٹر ٹریڈ کے نظام کو وسعت دینے اور مؤثر بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

اجلاس میں سرحدی تجارت کے فروغ اور مقامی آبادیوں کو معاشی مواقع فراہم کرنے کا عزم کا اعادہ کیا گیا، چیدگی کوہک سرحدی مارکیٹ کے افتتاح کا عمل تیز کرنے اور زرعی مصنوعات کی باہمی تجارت بڑھانے کے لیے اقدامات بھی پر اتفاق کیا۔

وزارتِ تجارت کے مطابق مشترکہ سرحدی منڈیوں کے مؤثر انتظام کے لیے مشترکہ کمیٹیاں قائم کرنے، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس اور سرحدی رابطوں کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ اجلاس میں متفقہ فیصلوں پر فوری عمل درآمد کے لیے تکنیکی کمیٹیاں کام جاری رکھیں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے