اسلام آباد (مانند نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف دورۂ سعودی عرب کے لیے روان
فیلڈ مارشل عاصم منیر، خواجہ آصف، عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیرِ اعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاک سعودی عرب تعلقات اور خطے کی صورت حال پر بات ہوگی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے دورے کے دوران عمرہ بھی ادا کریں گے اور مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر حاضری بھی دیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کا اجلاس وزیرِ اعظم کے دورۂ سعودی عرب کے باعث ملتوی کیا گیا تھا۔