اسلام آبا د (مانند نیوز) امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر ایسی پابندیاں عائد کرے گا جو تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھی گئیں، اس حوالے سے مزید اعلانات آئندہ ہفتے متوقع ہیں۔

اسکاٹ بیسنٹ نے امریکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران کہا کہ اگلے ہفتے مزید اعلانات کے لیے تیار رہیں، کیونکہ ہم ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کے لیے ایسے اقدامات کرنے جا رہے ہیں جو اس سے پہلے تاریخ میں کبھی نہیں دیکھے گئے۔

امریکی وزیرِ خزانہ کے مطابق ان اقدامات میں تہران پر معاشی دباؤ بڑھانے کے ساتھ آبنائے ہرمز سے متعلق پابندیاں بھی شامل ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایسے معاشی تنہائی کا امتزاج ہوگا جس کی دنیا نے پہلے کبھی مثال نہیں دیکھی اور آبنائے ہرمز میں جاری ناکہ بندی بھی برقرار رہے گی، جس کے باعث ایرانی بندرگاہوں سے نہ کچھ اندر آ سکے گا اور نہ باہر جا سکے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے