اسلام آباد (مانند نیوز) وزیرِاعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے الفاظ کو سراہتا ہوں، سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ پاکستان اپنا اور خطے کا دفاع یقینی بنانے میں کردار ادا کرتا رہے گا۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں ایٹمی تباہی ٹالنے اور لاکھوں افراد کی زندگیاں بچانے میں مدد کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ پائیدار امن عوام کے روشن اور خوش حال مستقبل کے لیے ضروری اور بنیادی شرط ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات پر انتہائی خوشی ہوئی کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے بالآخر مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا تھا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کس طرح متحد ہو رہا ہے اور ممالک بالآخر زیادہ مؤثر انداز میں خود اپنا دفاع کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی عظیم قیادت کو مبارکباد دیتا ہوں، یہ پہلا بڑا جرأت مندانہ اور اہم قدم ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے