ناران (مانند نیوز) ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا نے وائبرنٹ پرسپیکٹیو یوتھ آرگنائزیشن کے اشتراک سے عالمی یومِ نوجوانان اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے یوتھ ہاسٹل بٹہ کنڈی، وادی ناران میں 11 سے 15 اگست تک پانچ روزہ یوتھ انگیجمنٹ پروگرام کا انعقاد کیا جس میں ملک کے مختلف حصوں سے 88 نوجوان رہنماؤں اور طلبہ نے شرکت کی۔پانچ روزہ پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا، انہیں تبادلہ? خیال کے مواقع فراہم کرنا، شہری ذمہ داریوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا اور معاشرتی و کمیونٹی ترقی میں نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کرنا تھا۔پروگرام کے دوران نوجوانوں کی بااختیاری، یوتھ لیڈرشپ، شہری شمولیت اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ سمیت مختلف موضوعات پر تربیتی اور استعداد کار بڑھانے کے سیشنز منعقد کیے گئے۔ لیڈ ٹرینر مس علینہ اشفاق اور ایڈووکیٹ بلال خان نے شرکاء کے ساتھ اشتراکی سیشنز کیے جن میں مختلف مباحثوں اور عملی سرگرمیوں کے ذریعے نوجوانوں میں قیادت، احساسِ ذمہ داری اور فعال شہریت کے جذبے کو فروغ دینے پر توجہ دی گئی۔جشنِ آزادی کے سلسلے میں یوتھ ہاسٹل بٹہ کنڈی میں خصوصی پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ قومی پرچم لہرا کر وطن سے محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا جبکہ شرکاء نے قومی اتحاد، ذمہ داری اور پاکستان کی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔پروگرام میں ماحولیاتی تحفظ اور صفائی سے متعلق آگاہی کو بھی خصوصی اہمیت دی گئی۔ پاکستان کلینلینس ڈرائیو کے سلسلے میں نوجوانوں نے بٹہ کنڈی میں آگاہی واک کا انعقاد کیا اور سیاحوں اور مقامی افراد کو صفائی اور ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دیا۔ شرکاء نے سیاحوں پر زور دیا کہ وہ سیاحتی مقامات پر کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں اور وادی ناران کے قدرتی حسن اور ماحول کے تحفظ میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔نوجوانوں نے مختلف گروپ سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا، جن کا مقصد ٹیم ورک، تخلیقی صلاحیت، قیادت اور کمیونٹی میں مؤثر شمولیت کو فروغ دینا تھا۔ ان سرگرمیوں کے دوران شرکاء نے نوجوانوں کی بااختیاری اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ سے متعلق اپنی تجاویز اور خیالات پیش کیے اور اس امر پر تبادلہ? خیال کیا کہ نوجوان اپنے علاقوں میں مثبت اور پائیدار تبدیلی کے لیے عملی کردار کیسے ادا کر سکتے ہیں۔پانچ روزہ پروگرام کے اختتام پر شرکاء نے نوجوانوں کو تربیت، قیادت اور سماجی خدمت کے مواقع فراہم کرنے پر ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کیا۔منتظمین نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی سماجی ترقی اور پائیدار مستقبل کے لیے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں بامقصد سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔ نوجوانوں کو مناسب پلیٹ فارم، تربیت اور مواقع فراہم کرکے انہیں معاشرے میں مثبت تبدیلی، قومی ترقی اور ذمہ دار شہری کردار کے لیے مؤثر قوت بنایا جا سکتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے