اسلام آباد (مانند نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے پیپلز پارٹی کو پیغام دیا ہے کہ سیاست میں مخالفت ہوتی ہے لیکن سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے، امید نہیں تھی کہ پیپلز پارٹی سے شکایت کا موقع ملے گا۔ 

مری میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارک باد دیتا ہوں، آزاد کشمیر کو زیادہ سے زیادہ فنڈز دینے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے اچھے امیدواروں کی شکست کے عوامل کو بھی دیکھنا ہوگا۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ انتخابات کے 2 مرحلوں میں ن لیگ کو کامیابی ملی،  عوام نے ایک بار پھر ن لیگ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، اگر ن لیگ نے ڈلیور نہیں کیا تو یہاں کے لوگ ناراض ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں سڑکیں اور اسپتال بننے چاہئیں، اے جے کے کا بچہ بھی چاہتا ہے کہ اس کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ ہو، ملک آگے بڑھ رہا ہے، شہباز شریف کی محنت رنگ لا رہی ہے۔

صدر مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ جس طرح پنجاب بدل رہا ہے اسی طرح آزاد کشمیر کو بھی بدلنا چاہیے، اب عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید نہیں تھی کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے کوئی شکایت کا موقع ملے گا، آزاد کشمیر میں پی پی پی کا وزیراعظم تھا۔

نواز شریف نے کہا کہ کچھ شکایات ہم تک پہنچیں جس کا مجھے افسوس ہوا، ماضی میں آزاد کشمیر کی حکومت عوامی امنگوں پر پوری نہ اتر سکی، یہاں کے عوام کی فلاح و بہبود ترجیح ہے۔

 نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو آزاد کشمیر کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز جاری کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ جس طرح پنجاب کو بدلا اسی طرح آزاد کشمیر کو بھی بدلیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف کی محنت رنگ لارہی ہے، ملک آگے جارہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے