کراچی(مانند نیوز) میں 22 کروڑ روپے کی واردات کے 2 ملزمان کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ملزم مہتاب اور اس کے رشتے دار عبدالرحمٰن کو جھنگ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم مہتاب کے خلاف چوری و نقب زنی کے 18 مقدمات درج ہیں، ملزم اپریل میں کراچی کے علاقے صدر میں 22 کروڑ روپے کی چوری میں ملوث رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان جھنگ، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں بھی چوری کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں، ملزم عبدالرحمٰن سے 9 ایم ایم پستول اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزمان سے اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج چوری کے مقدمے کا مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے