اسلام آباد (مانند نیوز) امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ لیوی کے نام پر غریب عوام کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے، حکومت آئے روز ہم پر پیٹرول بم پھینکتی ہے۔

لاہور میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے کہا کہ پیٹرولیم قیمتیں عالمی منڈی میں بڑھی ہیں، ریفائن آئل لیں گے تو یہ مہنگا ملے گا، اس کا بوجھ عوام پر پڑتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت نے ریفائنری کو اپ گریٹ نہیں کیا، موٹر سائیکل چلانے والے لوگ لیوی کا بھتہ دے رہے ہیں، پیٹرول کی قیمت جب بڑھتی ہے تو ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ جو بجلی بنی ہے اس کی لاگت کم اور جو بجلی نہیں بنی اس کی لاگت زیادہ ہے، بجلی کا بل 201 یونٹ ہوا تو بل چھلانگ لگا کر 10 ہزار پر چلا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جب صحیح عدالتی نظام آئے گا ان سب کا آڈٹ اور ٹرائل بھی ہو گا، آڈٹ اور ٹرائل ہو گا تو سب کے اثاثے سامنے آئیں گے، یہ دھرنا کسی کی ذات کے لیے نہیں، عوام کے لیے ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے