اسلام آباد (مانند نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ حالیہ معاہدے کو طاقت کے ساتھ آگے بڑھایا، دشمنوں کے سامنے سرِ تسلیم خم نہیں کیا۔
تہران میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران وقار اور طاقت کے ساتھ امریکا سے امن مفاہمتی یادداشت تک پہنچا تھا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت طے کرتے ہوئے علی خامنہ ای کے وضع کردہ اصولوں کو مدِ نظر رکھا گیا۔
مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ مفاہمتی یادداشت ماہرین کے ساتھ تفصیلی مذاکرات کے بعد تیار کی گئی تھی، پاکستان کی ثالثی میں امریکا ایران کے درمیان ایم او یو پر 17 جون کو دستخط ہوئے تھے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایم او یو میں جنگ کے مکمل خاتمے، حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے 60 روز کا وقت مقرر کیا گیا تھا، اس مفاہمتی یادداشت میں طے کردہ 60 روز کی مدت آج ختم ہو رہی ہے۔