اسلام آباد (مانند نیوز) معروف بھارتی یوگا گرو بابا رام دیو نے طلبہ کے احتجاج اور سرکاری ملازمتوں میں مبینہ بے ضابطگیوں پر مرکزی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مسائل فوری طور پر حل نہ کیے گئے تو احتجاج مزید شدت اختیار کر سکتا ہے اور مجھے بھی دوبارہ سڑکوں پر آنا پڑ سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے 80 ویں یومِ آزادی کے موقع پر پتنجلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رام دیو نے کہا کہ ملک کے کئی اسکولوں اور کالجوں میں اساتذہ، بجلی، پانی اور بیت الخلاء جیسی بنیادی سہولتیں موجود نہیں جبکہ بعض مقامات پر  بھی سامنے آ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں کے انتخاب میں بدعنوانی، رشوت اور ذات و مذہب کی بنیاد پر امتیاز کا اثر ہے، بعض سرکاری ملازمتوں میں بھاری رشوت کے بغیر تقرری ممکن نہیں جو آئین کے منافی ہے۔

رام دیو نے مودی سرکار سے مطالبہ کیا کہ مبینہ گھپلوں اور بدعنوانی کے مسائل فوری طور پر دور کیے جائیں، بصورتِ دیگر احتجاج میں شدت آ سکتی ہے، میں احتجاج کے نام پر انتشار، تشدد اور قانون شکنی کی حمایت نہیں کرتا۔

انہوں نے نوجوانوں خصوصاً نئی نسل پر زور دیا کہ وہ اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں لیکن قانون اور آئین کی حدود میں رہیں اور تشدد و انارکی سے گریز کریں۔

رام دیو نے بھارت میں ذات اور مذہب کی بنیاد پر بڑھتی کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے برہمن، کشتریہ، ویشیہ، شودر، دلت، آدیواسی اور مختلف مذہبی برادریوں کے درمیان نفرت ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا نہیں ہونا چاہیے۔

رام دیو نے 2011ء میں نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں بدعنوانی کے خلاف اپنی سابقہ احتجاجی تحریک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر موجودہ مسائل حل نہ ہوئے تو مجھے دوبارہ احتجاج کرنا پڑ سکتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے