اسلام آباد (مانند نیوز) کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے فلسطینی ریاست کے فوری قیام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے 2 ریاستی حل ضروری ہے۔
پوپ لیو نے مغربی کنارے میں فوری طور پر ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے فلسطینی شہری آبادی کے خلاف تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ فلسطینیوں کے لیے دیرپا امن کے قیام کی کوششیں تیز کی جائیں اور مغربی کنارے میں جاری تشدد کے خاتمے کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جائے۔