اسلام آباد (مانند نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ درختوں کا تحفظ اور شجر کاری قومی ذمے داری اور اہم ترجیح

انہوں نے مون سون شجر کاری مہم 2026ء کے آغاز کے حوالے سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ مہم کے تحت ملک بھر میں 2 کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر ہے۔

صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ جنگلات حیاتیاتی تنوع، آبی وسائل اور ماحول کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے جنگلات کا فروغ ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سرسبز، صاف اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابل مضبوط پاکستان کے لیےکام کرنا ہو گا۔

صدر آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا ہے کہ آج لگائے گئے درخت آنے والی نسلوں کے صحت مند اور بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے