اسلام آباد (مانند نیوز) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روز کیلئے اضافہ کردیا گیا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے 18 اگست کیلئے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پیٹرول 5 روپے 77 پیسے فی لیٹر منہگا کر دیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 20  پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، اس اضافے کے ساتھ ہی ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 42 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

مٹی کا تیل 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا، اوگرا نے مٹی کے تیل کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مٹی کے تیل کی نئی قیمت 296 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے