اسلام آباد (مانند نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ سابقہ ماڈل، میزبان اور موجودہ اداکارہ نتاشا حسین نے اعتراف کیا ہے کہ مجھے ابھی تک ہمایوں سعید پر کرش ہے، آپ تصور نہیں کر سکتے لیکن میں ان کی دیوانی فین ہوں۔

نتاشا حسین نے تقریباً 2 دہائی قبل ٹی وی اور ماڈلنگ کے شعبے میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا، وہ اپنے دور کی پاکستان کی صفِ اوّل کی ماڈلز میں شمار ہوتی تھیں، جبکہ ان کے نمایاں ٹی وی ڈراموں میں چلتے چلتے، پری زاد اور یہ دل میرا شامل ہیں۔

نتاشا حسین کی شادی عباس حسین سے ہوئی ہے اور ان کی 2 بیٹیاں ہیں۔

حال ہی میں نتاشا حسین نے احمد علی بٹ کی پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے ہمایوں سعید کے لیے اپنے گہرے کرش کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے نتاشا حسین نے کہا کہ اگر میں آپ کو اپنے سیلیبریٹی کرش کے بارے میں سچ بتاؤں تو وہ اب تک ہمایوں سعید ہی ہیں، میں ان کی ایسی دیوانی مداح ہوں کہ آپ تصور بھی نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ہمایوں یہاں ایک شوٹ کے لیے آئے ہوئے تھے، ایک دوست کے گھر ہماری ملاقات ہوئی، ہم سب ہی انہیں دیکھ کر بہت پرجوش ہو گئے، انہوں نے مجھ سے بہت گرمجوشی سے ملاقات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ میرے دوست بھی وہاں موجود تھے اور میں ہمایوں سعید کے ساتھ سیلفی لینا چاہتا تھی، تاہم بیشتر افراد کو خدشہ تھا کہ شاید وہ اپنی شہرت کے باعث کچھ نخریلے مزاج کے ہوں اور ہمارے ساتھ سیلفی لینے سے انکار کر دیں گے۔

نتاشا نے کہا کہ ہمایوں بہت خوب صورت لگ رہے تھے، اس لیے میں نے فیصلہ کیا کہ خود ان کے پاس جا کر سیلفی کے لیے پوچھوں اور انہوں نے بہت خوش دلی سے رضامندی ظاہر کی، انہوں نے ہم سب سے نہایت گرمجوشی اور خلوص سے ملاقات کی، پھر ہم نے ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور مختلف پوز دیے۔

انہوں نے بتایا کہ روشنی مناسب نہ ہونے کی وجہ سے ہم ان سے بار بار جگہ تبدیل کرنے کے لیے کہتے رہے، لیکن وہ بہت عاجزی سے اور خوش مزاجی کے ساتھ پیش آئے۔

سابقہ ماڈل نے ہمایوں سعید کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہمایوں نے ہمارے ساتھ بالکل بھی اپنے اسٹار ہونے کے نخرے نہیں دکھائے، وہ میرے ڈائی ہارڈ کرش ہیں، ان کی شخصیت اور دل بہت دلکش ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے