اسلام آباد (مانند نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی قیادت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں کوئی بھی صدر بننا نہیں چاہتا جو میرے لیے ایک مسئلہ ہے۔

جنوبی کیرولائنا میں سینیٹر ڈارلین گراہم کی حمایت میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس اب بحریہ، فضائیہ، ریڈار، فنی آلات اور دفاعی ساز و سامان کی تیاری کی صلاحیت نہیں رہی۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی قیادت ختم ہو چکی ہے، دوسری سطح کی قیادت بھی ختم ہو چکی ہے جبکہ تیسری سطح کی قیادت کے بھی کچھ ارکان مارے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے معلوم نہیں کہ ایران میں کس سے بات کی جائے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران دنیا کا واحد ملک ہے جہاں کوئی صدر نہیں بننا چاہتا، جب پوچھا جاتا ہے کہ صدر کون بنے گا تو جواب ملتا ہے کہ نہیں، میں صدر نہیں بننا چاہتا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے