اسلام آباد (مانندنیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کا پیچھا کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، جلد ہڑتال کی کال دیں گے۔

کراچی دھرنے سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیر کہتے ہیں ہم لیوی ختم نہیں کر سکتے، تو ہمارا جواب ہے ہم دھرنا ختم نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا پیچھا کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، حکومت نے عوام کی بات نہیں مانی تو جلد ہڑتال کی کال دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ آئی پی پیز کے خلاف کامیاب جہدوجہد کی ہے، بجلی کے ہر یونٹ پر 8 سے 10روپے کم ہوئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے