اسلام آباد (مانند نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی موجودگی کا بنیادی مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔

جے ڈی وینس کے مطابق امریکا کے پاس ایران سے نمٹنے کے لیے بہت سے طریقے موجود ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران سے نمٹنے کا سب سے مؤثر طریقہ اسے تیل اور گیس کی تجارت روکنے کی قیمت چکانے پر مجبور کرنا ہے۔

امریکی نائب صدر کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس بین الاقوامی تجارتی راستے مکمل طور پر بند کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل جاری رکھنے میں کامیاب ہو رہا ہے اور روزانہ 7 سے 15 ملین بیرل تیل آبنائے ہرمز سے منتقل کیا جا رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے