پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور پولیس نے گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران غیر قانونی سگریٹ کی بھاری کھیپ برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ آغامیرجانی شاہ واجدعلی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ رنگ روڈ پر قائم ایک گودام میں غیر قانونی سگریٹ کی بھاری کھیپ موجود ہے جس کو دیگر شہروں کو سمگل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہے جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے گودام سے غیر قانونی سگریٹ کی بھاری کھیپ برآمد کر لی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ برآمد ہونے والے سگریٹس غیر قانونی اور کسٹم ڈیوٹی کی ادائیگی کے بغیر دیگر شہروں کو سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جو ضروری کارروائی کے بعد (ٹیکس) کی ادائیگی کی غرض سے ایف بی آر حکام کے حوالے کر دی گئی ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے