اسلام آباد (مانند میڈیا) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے ملاقات کی، جس میں وزارت ریلوے سے متعلق امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو ریلوے کے جاری منصوبوں اور مختلف امور پر پیشرفت سے آگاہ کیا، جبکہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے ٹرین کے سفر میں عوام کی سہولت اور حفاظت یقینی بنانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے ٹریکس کی بروقت مرمت اور دیکھ بھال یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ریلوے فریٹ سروس کو مزید فعال کرنا ناگزیر ہے، اس حوالے سے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے