لاہور (مانند میڈٰیا) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے پالیسیوں کا تسلسل اور مستقل قومی وژن ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتیں تبدیل ہوتی رہیں، تاہم قومی وژن اور عوامی فلاح و بہبود کی پالیسیاں تبدیل نہیں ہونی چاہئیں۔ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا واضح مؤقف ہے کہ ملک کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے پالیسیوں میں تسلسل برقرار رہنا چاہیے۔ پاکستان کی ترقی کسی ایک صوبے، حکومت یا سیاسی جماعت کی نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اگر آج بنائی جانے والی پالیسی کل محض سیاسی تبدیلی کی نذر ہوجائے تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ پاکستان کو سیاسی ایجنڈوں کے بجائے مستقل قومی وژن کے تسلسل کی ضرورت ہے تاکہ ترقی اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو دیرپا بنیادوں پر آگے بڑھایا جاسکے