لاہور (مانند میڈیا)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ  نے کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کے ذریعے عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈال رہی ہے ، وزیراعظم کا ریلیف پیکج ناکافی ہے ، حکومت فوری طور پر پٹرولیم لیوی ختم کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فیروزپور روڈ پر پٹرولیم لیوی کے خلاف امیر جماعت اسلامی لاہور  جنوبی عبدالرشید مرزا کی جانب سے لگائے گئے دستخطی مہم کیمپ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں لوگوں نے دستخط کرکے جماعت اسلامی کے موقف کی تائید اور حمایت کر دی ہے۔ہم قوم کے پسے ہوئے طبقے کی آواز بلند کرتے رہیں گے اور احتجاج، ریلیوں اور مارچ کا سلسلہ ریلیف ملنے تک جاری رہے گا اور حکمرانوں کو اپنی عیاشیاں ختم کرنا پڑیں گی۔ااس موقع پرامیر جماعت اسلامی لاہور جنوبی عبدالرشید مرزانے کہا کہ حکمران اپنی شاہ خرچیاں کم کرنے کے بجائے مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈال رہے ہیں،اس کیمپ میں   اظہر اقبال حسن، خالد احمد بٹ، چوہدری محمد شوکت، وقاص احمد وٹ، عامر نثار خان، رانا توقیر آصف، غلام حسین تبسم، حافظ لئیق احمد، رانا زکیاس توقیر سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کسی فرد یا خاندان کے لیے نہیں بلکہ عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ حکمران اپنی شاہ خرچیاں کم کرنے کے بجائے مہنگائی کا بوجھ عوام پر منتقل کر رہے ہیں، عوام کو ریلیف دینے کے لیے پٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکسز اور لیوی کا خاتمہ ضروری ہے۔ جماعت اسلامی پرامن سیاسی جدوجہد اور مذاکرات پر یقین رکھتی ہے تاہم عوامی مطالبات پر مؤثر پیش رفت نہ ہوئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے