اسلام آباد (اے ایف بی) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ایک بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اُمید ہے یہ حتمی معاہدے کی راہ ہموار کریگی اور خطے میں پائیدار امن کی بنیاد رکھے گی، پاکستان کو فخر ہے کہ اس نے اس مشکل دور میں مکالمے اور سفارت کاری کی حمایت کی۔انہوں نے کہا کہ یہ پیشرفت کثیرالجہتی تعاون مضبوط بنانے اور بات چیت سے تنازعات کے پُرامن حل کو فروغ دینے کی طرف اہم قدم ہے۔آصف زرداری کا کہنا تھا دعاگو ہوں کہ یہ کوششیں خطے اور دنیا میں مزید امن، استحکام اور خوشحالی کا سبب بنیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے