اسلام اباد (مانند نیوز)امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے ایک نئے معاہدے کا اعلان سامنے آنے کے بعد واشنگٹن میں سیاسی بحث تیز ہو گئی ہے۔

ڈیموکریٹس معاہدے، جنگ سے متعلق حاصل اور لاحاصل کی تفصیلات جاننا چاہتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حامی اس پیش رفت کو بڑی سفارتی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پاگیا، شہباز شریف

نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ معاہدے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں ایک نئے دور کا آغاز ہو سکتا ہے اور ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا جبکہ ڈیموکریٹک رہنماؤں نے معاہدے کی شرائط پر وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس کی جانب سے شدید تشویس پائی جا رہی ہے جن کا کہنا ہے کہ عوام کو یہ جاننے کا حق ہے کہ جنگ کے بعد حاصل ہونے والے نتائج کیا ہیں اور ایران نے کِن شرائط کو قبول کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق جمعے کے روز ایک ابتدائی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوں گے جس کے بعد ایران کے جوہری پروگرام، پابندیوں میں نرمی اور دیگر اہم معاملات پر 60 دن تک مذاکرات جاری رہیں گے۔

نیتن یاہو مشکل شخصیت ہیں، انہیں ہمارا شکر گزار ہونا چاہیے: ٹرمپ

ایرانی اور امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معاہدے کے تحت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں روک دی جائیں گی اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال ہو گی تاہم بعض امریکی رہنماؤں نے خبردار کیا ہے کہ دونوں ممالک معاہدے کی مختلف تشریحات پیش کر رہے ہیں جس سے مستقبل میں نئے تنازعات جنم لے سکتے ہیں۔

ادھر صدر ٹرمپ نے بھی اشارہ دیا ہے کہ اگر مقررہ مدت میں جوہری معاہدہ طے نہ پایا تو ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کی جا سکتی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے