اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) بجلی کی قیمتوں میں 65 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے)نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)میں درخواست دائرکردی جس میں بجلی کی قیمتوں میں فروری کیلئے اضافہ مانگا گیا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔درخواست میں کہا گیا کہ فروری میں 6 ارب 99 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی جس کی مجموعی لاگت 33 ارب 57 کروڑرہی، 92 کروڑروپے کی بجلی فرنس آئل پرپیدا کی گئی، فروری میں فرنس آئل پر11 روپے 89 پیسے فی یونٹ میں مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے نے لائن لاسزکے 16 پیسے فی یونٹ بھی صارفین پرمنتقل کرنے کی درخواست کی۔ نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر30 مارچ کوسماعت کرے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے