اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر  نے نئے سربراہ کی حیثیت سے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی  ۔ جمعہ کو اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر میں کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے سبکدوش ہونے والے اور نئے ائیر چیف کو سلامی دی۔پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈرطیاروں نے بھی پاک فضائیہ کے سبکدوش ہونے والے سربراہ مجاہد انور خان کو سلامی دی جس کے بعد مجاہد انور نے پاک فضائیہ کی کمان نئے سربراہ ظہیر احمد بابر کو سونپی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجاہد انور خان نے کہا کہ پاک فضائیہ دنیا کی سب سے بہترین فضائیہ ہے،  اس کے ہرسپاہی کوپیشہ ورانہ صلاحیتوں پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ 40 سال تک فضائیہ کی خدمت کرنا میرے لیے باعث اعزاز ہے،ہر شعبہ میں تعاون پر اپنے سٹاف کا شکر گزار ہوں، قوم کے تعاون سے ملکی دفاع ناقابل تسخیرہے، پاک فضائیہ ہرچیلنج کے مقابلے کیلئے تیار ہے، ہر قیمت پر دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے، اتحاد ہی کامیابی کا بنیادی جز ہے۔ انہوں نے نئے ایئر چیف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ظہیر احمد بابر کی کمان میں پاک فضائیہ مزید ترقی کرے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے