نیویارک،نئی دہلی، ماسکو،میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 2735320ہو گئیں،کیسز12کروڑ42لاکھ96ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پرجہاں ہلاکتیں 555945،کیسز3کروڑ5لاکھ76ہزار سے بڑھ گئے۔برازیل کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 295684ہو گئیں،کیسز1کروڑ20لاکھ51ہزار سے زائد ہو گئے۔ بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 160200ہو گئیں،کیسز1کروڑ16لاکھ86ہزار سے بڑھ گئے۔روس میں 95391افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد44لاکھ66ہزار تک پہنچ گئے۔برطانیہ میں اموات126172ہو گئیں،کیسز43لاکھ1ہزار سے بڑھ گئے۔فرانس میں ہلاکتیں 92621ہو گئیں،کیسز42لاکھ98ہزار تک پہنچ گئے۔اٹلی میں کورونا سے اموات میں 105328ہو گئیں،کیسز34لاکھ سے بڑھ گئے۔سپین میں اموات73543ہو گئیں،کیسزکی تعداد32لاکھ28ہزار 803تک پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 2 لاکھ 69 ہزار سے زائد اور 2 کروڑ 12 لاکھ 92 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے