پنجاب (مانند نیوز) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات کی رپورٹ طلب کر لی۔

مریم نواز نے تمام اضلاع کے اسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات کی جامع رپورٹ 27 اگست تک طلب کر لی اور اسپتالوں میں ہنگامی اخراج کے راستوں اور رسائی کا جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ریسکیو ٹیموں سے مشاورت کر کے ہنگامی اخراج کے راستوں کا معائنہ کیا جائے اور اسپتالوں میں فائر ہائیڈرنٹس کا کام 7 روز میں مکمل کیا جائے۔

علاوہ ازیں پنجاب کے تمام بڑے سرکاری اسپتالوں کے اطراف فائر ہائیڈرنٹس بنانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

ترجمان محکمۂ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق پہلے مرحلے میں 57 سرکاری اسپتالوں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔

واسا کو اہم مقامات کی نشاندہی اور فائر ہائیڈرنٹس بنانے کا ٹاسک تفویض کیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے