پشاور (مانند نیوز ) غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں اسکائی لیبز اے آئی اور اسکائی الیکٹرک انک کے اشتراک سے منعقدہ ایڈوانسڈ اے آئی بوٹ کیمپ 2026 اختتام پذیر ہوگیا،آٹھ ہفتوں پر محیط اس تربیتی پروگرام میں پاکستان بھر سے سخت ٹیسٹنگ اور انتخابی عمل کے ذریعے منتخب 103 طلبہ اور گریجویٹس کو مصنوعی ذہانت کی جدید ٹیکنالوجی سے متعلق عملی اور صنعتی نوعیت کی تربیت فراہم کی گئی،غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ سرٹیفکیٹ تقسیم اور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اسکائی الیکٹرک اور اسکائی لیبز اے آئی انک کے بانی و ایگزیکٹو چیئرمین اشعر عزیز تھے،تقریب سے SOPREST کے صدر اور GIK بورڈ آف گورنرز کے صدر انجینئر سلیم سیف اللہ خان اور غلام اسحاق خان انسٹیٹوٹ آف انجنئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرز کے رکن عثمان سیف اللہ خان نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فضل اے خالد نے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ ادارہ نوجوان پاکستانی ٹیلنٹ کو عالمی معیار کی مہارتوں سے آراستہ کرنے اور مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے دور کے لیے تیار کرنے کے لیے پرعزم ہے،بوٹ کیمپ کے دوران شرکاء کو لارج لینگویج ماڈلز (LLMs)، جنریٹو اے آئی، وژن لینگویج ماڈلز اور ایجنٹک اے آئی سمیت ڈیپ لرننگ، نیچرل لینگویج پروسیسنگ، کمپیوٹر وژن اور اے آئی اخلاقیات کی تربیت دی گئی، ماہرین کی نگرانی میں عملی کوڈنگ لیبز، مینٹورشپ اور کیپ اسٹون پراجیکٹس کے ذریعے شرکاء کو جدید اے آئی ٹیکنالوجی کے عملی استعمال سے بھی روشناس کرایا گیا،تربیتی پروگرام کے دوران شرکاء نے صحت، تعلیم، روبوٹکس اور ڈیٹا سائنس سمیت مختلف شعبوں سے متعلق حقیقی مسائل کے حل کے لیے منصوبوں پر کام کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اشعر عزیز نے جنریٹو اے آئی اور ایجنٹک اے آئی کے وسیع امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے جدیدٹیکنالوجی کی ذمہ دارانہ تیاری اور استعمال کی ضرورت پر زور دیا،انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام پاکستانی گریجویٹس کو عالمی ٹیکنالوجی کے میدان میں مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے کے قابل بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انجینئر سلیم سیف اللہ خان اور عثمان سیف اللہ خان نے GIK انسٹی ٹیوٹ، اسکائی لیبز اے آئی اور اسکائی الیکٹرک کے باہمی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات پاکستان میں ٹیکنالوجی کے فروغ اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوں گے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ پروگرام کے شرکاء ملک کی تکنیکی ترقی اور عالمی سطح پر مسابقتی صلاحیت بڑھانے میں کردار ادا کریں گے،آٹھ ہفتوں پر مشتمل پروگرام کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس اور ڈاکٹر علی عمران سندھو نے کی،اختتامی تقریب کے موقع پر شرکاء میں سرٹیفکیٹس اور ایوارڈز تقسیم کیے گئے، نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی گئی جبکہ مہمانوں اور منتظمین کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں،غلام اسحاق خان انسٹیٹوٹ انتظامیہ کے مطابق ایڈوانسڈ اے آئی بوٹ کیمپ 2026 ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تحقیق، جدت اور انٹرپرینیورشپ کے فروغ کے ساتھ ساتھ صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم ہے ، پروگرام کا مقصد پاکستان میں اے آئی کے شعبے کے لیے باصلاحیت اور عالمی معیار کی افرادی قوت تیار کرنا ہے-




By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے