کراچی (مانند نیوز) کے علاقے ناظم آباد میں واقع نجی اسپتال کی انتظامیہ نے خاتون کی ڈیلیوری کے معاملے پر اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق اسپتال کی میڈیکل رپورٹس اور ریکارڈ کے مطابق زیرِ بحث مریضہ حاملہ نہیں تھیں، اس لیے اسپتال میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش نہیں ہوئی۔

نجی اسپتال کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون کا معاملہ فی الحال متعلقہ حکام کے زیرِ تفتیش ہے، اسپتال متعلقہ اداروں سے تحقیقات میں مکمل تعاون کر رہا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ ریکارڈ اور معلومات حکام کو فراہم کر دی گئی ہیں، تحقیقات مکمل ہونے پر تمام حقائق سامنے آ جائیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ناظم آباد 3 نمبر گول مارکیٹ کے قریب واقع نجی اسپتال سے مبینہ طور پر نومولود غائب ہو گیا تھا۔

شہری کا کہنا تھا کہ اس کی حاملہ بیوی کا آپریشن کرنے کے بعد ڈاکٹر نے کہا کہ بچہ ہے ہی نہیں، جبکہ وہ آپریشن کرنے والی ڈاکٹر کے پاس 9 ماہ تک بیوی کو چیک اپ کے لیے لاتا رہا، رات کو اسی ڈاکٹر نے ڈیلیوری کے لیے بلایا تھا۔

واقعے کے خلاف مشتعل افراد نے اسپتال میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے