اسلام آباد (مانند نیوز) پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو انگلینڈ میں طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن آج لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو لارڈز ٹیسٹ کے دوران طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلش ٹیم آج اپنی دوسری اننگز 81 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائے گی، انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف 261 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔

میچ کے دوسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 110 رن پر ڈھیر ہو گئی تھی، 8 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

اوپننگ بیٹر امام الحق پنڈلی کی تکلیف کے باعث بیٹنگ کے لیے نہیں آئے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے