اسلام آباد (مانند نیوز) ایرانی حکومت نے امریکی پابندیوں اور امریکی و اسرائیلی سازشوں کے خلاف ڈٹ جانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ایران نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ ملکی مفادات، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے سفارت کاری اور دفاع ایک دوسرے کے لیے معاون، مربوط اور لازم و ملزوم ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ سفارت کاری اور دفاع دونوں محاذوں پر بیک وقت کام جاری رکھیں گے۔

بیان کے مطابق حکومت کی ترجیحات میں مہنگائی پر قابو پانا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا، مقامی پیداوار کو فروغ دینا اور بتدریج امریکی ڈالر پر انحصار کم کرنا شامل ہے۔

ایرانی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ایران ملکی معیشت کے استحکام کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے بھی اپنی پالیسی جاری رکھے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے