اسلام آباد (مانند نیوز) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہریانوی گلوکار اور یوٹیوبر انکت بالیان کو جم سے باہر نکلتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بدھ کی شام کوتوالی تھانے کی حدود میں پیش آیا، 2 موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے انکت بالیان پر متعدد گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں انکت موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انکت بالیان پر 18 گولیاں چلائی گئیں۔

پولیس کے مطابق مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

علاقے میں نصب کیمروں کی ریکارڈنگ کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ حملہ آوروں کی شناخت کی جا سکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انکت بالیان کے یوٹیوب چینل پر 3.66 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز تھے۔

انکت اپنی ویڈیوز میں متعدد نامور گلوکاروں، فنکاروں اور پرفارمرز کے ساتھ نظر آتے تھے، مقتول کی متعدد ویڈیوز میں اسلحہ، فائرنگ اور مہنگی گاڑیوں کو بھی دکھایا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ قیاس آرائیاں بھی سامنے آئی ہیں کہ انکت بالیان آئندہ پنچایتی انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری کر رہے تھے تاہم پولیس یا مقتول کے قریبی ساتھیوں کی جانب سے اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی قتل کی وجہ تاحال سامنے آ سکی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے