نیپال (مانند نیوز) کے ضلع راسووا میں اچانک آنے والے سیلابی ریلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 162 ہو گئی جبکہ 579 سیاح لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

نیپال کے سیاحتی حکام کے مطابق لاپتہ افراد میں 400 سے زائد غیر ملکی بھی شامل ہیں، جن میں 142 بھارتی، 54 امریکی، 34 آسٹریلوی، 33 برطانوی، 24 کینیڈین، 17 ملائیشین اور 53 یوکرینی شہری شامل ہیں۔

اس کے علاوہ جنوبی کوریا، جنوبی افریقا، پرتگال اور نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے بھی کچھ افراد لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب چینی سرکاری میڈیا کے مطابق تبت کے علاقے گیرونگ میں مٹی کے تودے گرنے کے بعد 558 افراد لاپتہ ہیں، جن میں 260 غیر ملکی شہری شامل ہیں جبکہ وہاں ہلاکتوں کی تعداد 3 بتائی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب اور مٹی کے ریلے سے سرحدی علاقے میں گھروں، سڑکوں اور بجلی کے منصوبوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے