سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) پیزو پولیس نے بنوچی چیک پوسٹ پر منشیات ٹانک سمگل کرنے کی کوشش بنادی۔سمگلر وں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 54کلو چرس برآمد کرلی جب کہ سمگلنگ میں اسٹعمال شدہ ڈاٹسن قبضے میں لے لی۔اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ پیزو وسیم سجاد نے بتایا کہ گذشتہ روز وہ پولیس نفری کے ہمراہ شہبازخیل میں دوران گشت موجودتھا کہ اطلاع ملی کہ ایک ڈاٹسن نمبگ1484بنوں جس میں بھاری مقدار میں چرس موجود ہیں، جو ٹانک سمگل کرنے جارہی ہے اطلاع کو مصدقہ جان کر فوری طور پر جائے وقوعہ پر ناکہ بندی کی جو کچھ دیر بعدمذ کورہ نمبر کی ڈاٹسن آئی تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے 54کلو چرس برآمد کرلی گئی پولیس نے سمگلر نورتان ولد ملتان اور ملتان ولد نادر سکنہ ضلع ٹانک گاڑی سمیت کو گرفتار کرلیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے