بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) ملاکنڈ نے نئے لیوی رولز کو ظالمانہ و غیر منصفانہ قرار دیتے ہو ئے مسترد کر دیا ہے اور اس  کی فوری منسوخی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ فورس اور عوام میں پائی جانے والی بے چینی دور ہو سکے اگر نئے رولز منسوخ اورلیوی فورس میں سیاسی مداخلت بند نہ کی گئی تو بھرپور احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی،ق لیگ کے ضلعی صدر مزدور رہنما گل زمین نے پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ نئے رولز کے تحت 238 لیو ی اہلکار وں کی جبری ریٹارئرڈ منٹ سینکڑوں خاندانوں کا معاشی قتل ہے مہنگائی وبے روزگاری کی سنگین صورت حال میں اتنی بڑھی تعداد کی سبکدوشی نا قابل برداشت ہے انھوں نے کہا کہ نئے رولز نہ صرف لیوی فورس اور عوام کے خلاف گہری سازش ہے بلکہ یہاں کے حکومتی نمائندوں کی جانب سے اپنے من پسند افراد کو نوازنے کا مذموم منصو بہ بھی ہے جسے کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہو نے دیا جائے گاانھوں نے کہا کہ سکیل سات کے لیوی سپاہی کی سکیل پانچ میں تنزلی بچگانہ واحمقانہ اقدام ہے انھوں نے کہا کہ لیو ی فوری میں بھر تی پاک فوج کی نگرانی میں کسی بھی سیاسی مداخلت کے بغیر کی جائے تاکہ تعلیم یا فتہ با صلا حیت نوجوانوں کو موقع مل سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے