بٹگرام (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر بٹگرام عبدالحمید خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام طہماس ایوب نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام عارف اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سراج خان کے ہمراہ شاہراہ ریشم میدان کا دورہ کیا اور پبلک ٹرانسپورٹ کا معائنہ کیا۔انہوں نے کورونا ایس او پیز کے حوالے سے ٹرانسپورٹ میں عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ دورہ کے دواران انہوں نے مسافروں اور ڈرائیورز سے بات چیت کی اور انتظامیہ کو ماسک استعمال کرنے، گاڑیوں میں سواریوں کی تعداد میں 50 فیصد کمی اور صفائی کا خیال رکھتے ہوے سوشل ڈسٹنسنگ کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے عملدرآمد یقینی بنانے سے متعلق ہدایات جاری کیں اور اپنے پیغام میں لوگوں پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے