اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ  ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے دستے نے ایئر چیف مارشل کو گارڈ آف آنر پیش کیا، ایئر چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادچڑھائی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابقسربراہ پاک فضائیہ کی امیر البحر ایڈمرل امجد خان نیازی سے ملاقات کی، ملاقات میں پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،نیول چیف نے ایئر چیف کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ترجمان کے مطابق امیرالبحر ایڈمرل امجد خان نیازی نے عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ مشترکہ شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی کے لیے کردار ادا کرتی رہے گی۔ایئر چیف ف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور کارکردگی کی تعریف کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے